مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 834

گمنامی راحت کا باعث ہے اور شہرت ، آفت کا باعث

راوی:

وعن المقدام بن معدي كرب أن رسول الله صلى الله عليه و سلم ضرب على منكبيه ثم قال : " أفلحت يا قديم إن مت ولم تكن أميرا ولا كاتبا ولا عريفا " . رواه أبو داود

اور حضرت مقدام ابن معد یکرب روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (یعنی مقدام ) کے مونڈھے پر اپنے ہاتھ ) مار کر فرمایا اے قدیم ! اگر اس حالت میں تمہاری موت ہو کہ نہ تو تم امیر وحاکم ہو ، منشی ہو اور نہ چودھری تو تم نے فلاح پائی ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
اس ارشاد گرامی میں اس نکتہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ گمنامی وبے منصبی راحت ہے اور شہرت ومنصب آفت ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں