مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 824

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حضرت قیس ابن سعد کا منصب

راوی:

وعن أنس قال : كان قيس بن سعد من النبي صلى الله عليه و سلم بمنزلة صاحب الشرط من الأمير . رواه البخاري

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حضرت قیس ابن سعد کے سپرد وہ خدمت تھی جو امراء سلاطین کے ہاں کو توال انجام دیتے ہیں ۔" (بخاری )

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ حضرت قیس ابن سعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر رہتے تھے تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو احکام دین وہ ان کو جاری ونافذ کریں جیسا کہ امراء وسلاطین کے ہاں کو توال اس خدمت پر مقرر رہتے ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں