شراب نوشی بت پرستی کے مترادف ہے
راوی:
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " مدمن الخمر إن مات لقي الله كعابد وثن " . رواه أحمد
(2/333)
3658 – [ 25 ] ( لم تتم دراسته )
وروى ابن ماجه عن أبي هريرة
(2/333)
3659 – [ 26 ] ( لم تتم دراسته )
والبيهقي في " شعب الإيمان " عن محمد بن عبيد الله عن أبيه . قال : ذكر البخاري في التاريخ عن محمد بن عبد الله عن أبيه
(2/333)
3660 – [ 27 ] ( لم تتم دراسته )
وعن أبي موسى أنه كان يقول : ما أبالي شربت الخمر أو عبدت هذه السارية دون الله . رواه النسائي
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص ہمیشہ شراب نوشی میں مبتلا رہے اور پھر مر جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں بت پرست کی طرح حاضر ہوگا ۔" (احمد) ابن ماجہ نے اس روایت کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں محمد ابن عبداللہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے نقل کیا ہے نیز بیہقی نے کہا ہے کہ امام بخاری نے اس روایت کو اپنی تاریخ میں محمد ابن عبداللہ سے انہوں نے اپنے والد سے نقل کیا ہے ۔"
اور حضرت ابوموسیٰ اشعری سے منقول ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے " میں نے اس میں کوئی فکر (فرق ) نہیں کرتا کہ میں شراب پیوں یا اللہ کے سوا اس ستون (یعنی پتھر کے بت ) کو پوجوں ۔" (نسائی )
تشریح :
اس ارشاد سے حضرت موسیٰ کا مقصد یہ ظاہر کرتا ہے کہ میرے نزدیک شراب نوشی اور بت پرستی دونوں ایک ہی حکم رکھتے ہیں ۔