جو شخص اس دنیا میں شراب پئے گا وہ شراب طہور سے محروم رہے گا
راوی:
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كل مسكر خمر وكل مسكر حرام ومن شرب الخمر في الدنيا فمات وهو يدمنها لم يتب لم يشربها في الآخرة " . رواه مسلم
اور حضرت ابن عمر راوی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو چیز نشہ لائے وہ شراب ہے اور جو چیز نشہ لانے والی ہے وہ حرام ہے (خواہ مقدار میں تھوڑی ہو یا زیادہ ہو) اور جو شخص دنیا میں شراب پئے گا وہ ہمیشہ پیتا رہے یہاں تک کہ بغیر توبہ کئے مر جائے گا تو اس کو آخرت میں شراب پینا نصیب نہ ہوگا ۔" (مسلم)
تشریح :
اس کو آخرت میں شراب پینا نصیب نہ ہوگا " سے مراد یا تو اس شخص کی حالت کو بیان کرنا ہے جو شراب کو حلال جانتے ہوئے ہمیشہ پیتا تھا ۔ یا یہ ارشاد زجر وتوبیخ اور شراب پینے کی شدید ممانعت پر محمول ہے ، اور یا یہ مراد ہے کہ اس شخص کو آخرت میں ان لوگوں کے ساتھ شراب طہور پینا نصیب نہیں ہوگا جو نجات یافتہ اور جنت میں پہلے داخل ہونے والوں میں ہونگے ۔