مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ شراب کی حقیقت اور شراب پینے والے کے بارے میں وعید کا بیان ۔ حدیث 783

پہلے زیادہ تر کجھور سے شراب بنتی تھی

راوی:

وعن أنس قال : لقد حرمت الخمر حين حرمت وما نجد خمر الأعناب إلا قليلا وعامة خمرنا البسر والتمر . رواه البخاري

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت اس کی حرمت (نافذ) ہو گئی تھی اور (اس وقت ) ہمیں انگور کی شراب کم ملتی تھی ہماری شراب زیادہ تر کچی کھجور اور خشک کھجور سے بنتی تھی ۔" (بخاری )

تشریح :
کھجور کے درخت پر پہلے جو شگوفہ لگتا ہے اس کو عربی میں " طلع " کہتے ہیں اور وہ کھجور کی ابتدائی حالت ہوتی ہے پھر اس کے بعد " خلال " پھر " بسر" پھر (رطب ) اور پھر خشک ہو جانے کے بعد اس کی آخری شکل " تمر" ہوتی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں