اپنے گناہ کی پردہ پوشی کرنا اس کو ظاہر کرنے سے بہتر ہے
راوی:
جمہور علماء کا یہ مسلک ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی گناہ کا مرتکب ہو جائے تو (اسی دنیا میں اس سزا بھگتنے کے لئے ) اس کو ظاہر کرنا (یعنی حاکم کے سامنے خود اپنے گناہ کا اقرار کرنا ) اگرچہ اس کے ایمان کی پختگی ، اس کے قلب واحساس کی سلامتی اور اس اللہ ترسی کا مظہر ہوگا لیکن اس کے حق میں زیادہ بہتر اور اولی یہی ہے کہ وہ اپنے گناہ کو چھپا کر اپنے نفس کی پردہ پوشی کرے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ وطلب مغفرت وبخشش کرے ،