آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں شراب نوشی کی سزا
راوی:
عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم ضرب في الخمر بالجريد والنعال وجلد أبو بكر رضي الله عنه أربعين
(2/322)
3615 – [ 2 ] ( متفق عليه )
وفي رواية عنه : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يضرب في الخمر بالنعال والجريد أربعين
حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب نوشی کی حد (سزا میں کھجور کی ٹہنیوں (چھڑیوں ) اور جوتوں سے مارا (یعنی مارنے کا حکم دیا ) اور حضرت ابوبکر نے (اپنے دور خلافت میں شراب پینے والے کو چالیس کوڑے مارے ۔" (بخاری، مسلم ) اور روایت میں حضرت انس ہی سے یوں منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شراب نوشی کی حد (سزا) میں چالیس کھجور کی ٹہنیوں اور جوتوں سے مارتے تھے یعنی مارنے کا حکم دیتے تھے ۔ "
تشریح :
پہلی روایت میں تو حد کا ذکر عدد کے تعین کے بغیر ہے اس اعتبار سے وہ مجمل ہے جس کی وضاحت دوسری روایت نے کی ہے جس میں عدد کا تعین کیا گیا ہے اور وہ چالیس ہے چنانچہ یہ حدیث حضرت امام شافعی کے مسلک کی دلیل ہے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے مسلک کی دلیل وہ احادیث ہیں جن میں مے نوشی کی شرعی سزا اسی کوڑے مارنا بیان کیا گیا ہے ملا علی قاری نے اپنی کتاب مرقات میں نقل کیا ہے ۔