مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 739

اغلام لعنت کا باعث ہے

راوی:

وعن ابن عباس وأبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " ملعون من عمل عمل قوم لوط " . رواه رزينوفي رواية له

عن ابن عباس : أن عليا رضي الله عنه أحرقهما وأبا بكر هدم عليهما حائطا

اور حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قوم لوط کا سا عمل یعنی اغلام کرے وہ ملعون ہے ۔" (رزین)
اور رزین ہی کی ایک روایت میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے منقول ہے کہ " حضرت علی نے بطور سزا اغلام کرنے والے اور کرانے والے دونوں کو جلوا دیا تھا اور حضرت ابوبکر نے ان پر دیوار گروا دی تھی ۔ " ۔

تشریح :
جامع صغیر میں امام احمد نے حضرت حسن کی سند کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے جو روایت نقل کی ہے اس میں یہ الفاظ ہیں کہ جو شخص اپنی ماں کو برا کہے وہ ملعون ہے جو شخص غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے وہ ملعون ہے جو شخص اسلامی سلطنت کی زمین کی سرحدوں میں رد و بدل کرے وہ ملعون ہے جو شخص کسی اندھے کو غلط راستہ بتائے وہ ملعون ہے جو شخص جانور سے بد فعلی کرے وہ ملعون ہے اور جو شخص قوم لوط کا سا عمل کرے یعنی اغلام کرے وہ ملعون ہے ۔

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اللہ عزوجل اس شخص پر نظر رحمت نہیں کرتا جو کسی مرد یا عورت کے ساتھ بدفعلی کرے ۔ " اس روایت کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں