مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 733

اغلام ، بدترین برائی ہے

راوی:

عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن أخوف ما أخاف على أمتي عمل قوم لوط " . رواه الترمذي وابن ماجه

اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی امت کے بارے میں مجھے سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کا عمل (یعنی اغلام ) ہے ۔" (ترمذی، ابن ماجہ )

تشریح :
یعنی مجھے اس بات کا خوف ہے کہ کہیں میری امت کے لوگ خواہشات نفسانی کا شکار ہو کر بے صبری نہ کربیٹھیں اور اس برائی میں مبتلا ہو جائیں ۔ یا یہ مطلب ہے کہ یہ کام نہایت برا اور سخت قبیح ہے اور اس کی حرمت بڑی شدید ہے میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میری امت کے لوگ اس میں مبتلا نہ ہو جائیں اور اس کی وجہ سے انہیں عذاب الہٰی میں گرفتار ہونا پڑے۔

یہ حدیث شیئر کریں