مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 726

عزت داروں کی لغزشوں سے در گذر کرنا چاہئے

راوی:

وعن عائشة أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أقيلوا ذوي الهيآت عثراتهم إلا الحدود " . رواه أبو داود

اور حضرت عائشہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عزت داروں کی خطائیں معاف کرو علاوہ حدوں کے کہ ان کی معافی جائز نہیں ہے (ابو داؤد)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر ان سے بھول چوک میں کوئی گناہ سر زد ہو جائے اور ناگہانی طور پر کسی لغزش میں مبتلا ہو جائیں تو ان کو معاف کر دیا جائے ، سزا و عقوبت میں مبتلا کر کے ظاہری طور پر ان کو ذلیل ورسوا مت کرو خواہ ان کی لغزش و گناہ کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے ہاں اگر ان سے کوئی ایسا جرم صادر ہو جس کی وجہ سے ان پر حد جاری کرنا واجب ہوتا ہو تو اس جرم کو معاف کرنے کی اجازت نہیں ہے خواہ اس جرم کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے ۔ گویا اس حکم کے مخاطب دوسرے لوگ بھی ہیں نیز یہ حکم بھی استحباب کے طور پر ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں