غیر محصن زانی کی سزا
راوی:
وعن زيد بن خالد قال : سمعت النبي صلى الله عليه و سلم يأمر فيمن زنى ولم يحصن جلد مائة وتغريب عام . رواه البخاري
اور حضرت زید ابن خالد کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غیر محصن کے بارے میں یہ حکم دیتے ہوئے سنا ہے کہ اس کو سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے ۔" (بخاری)
تشریح :
" محصن " اس عاقل بالغ مسلمان کو کہتے ہیں جس کی شادی ہو چکی ہو اور اپنی بیوی سے ہم بستری کر چکا ہو غیر محصن اگر زنا کا مرتکب ہو تو اس کی سزا اس حدیث کے مطابق سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے ، جلا وطنی کے بارے میں جو تفصیل ہے وہ پہلے بیان ہو چکی ۔ کوڑے مارنے کے سلسلہ میں یہ حکم ہے کہ سر ، منہ ، اور ستر پر کوڑے نہ مارے جائیں ۔