مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مرتدوں اور فساد برپا کرنے والوں کو قتل کردینے کا بیان ۔ حدیث 696

خوارج کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " يكون أمتي فرقتين فيخرج من بينهما مارقة يلي قتلهم أولاهم بالحق " . رواه مسلم

اور حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ دنوں بعد میری امت دو فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ان دونوں فرقوں میں ایک ایسی جماعت پیدا ہوگی جو حق کی اطاعت سے نکلنے والی ہوگی اس جماعت کو موت کے گھاٹ اتارنے کی ذمہ داری ان دونوں فرقوں میں سے وہ شخص پورا کرے گا جو حق سے زیادہ قریب ہوگا ۔ " (مسلم )

تشریح :
دو فرقوں سے مراد ایک تو حضرت علی کے حامیوں کی جماعت ہے اور دوسری حضرت امیر معاویہ کے حامیوں کی جماعت ہے ان دونوں کے درمیان سے جو ایک تیسری جماعت پیدا ہوئی اسی کو خوارج کہا گیا ہے خوارج کو فنا کے گھاٹ اتارنے اور ان کے فتنہ وفساد کا دفعیہ کرنے کی طرف حضرت علی متوجہ ہوئے کیونکہ اس وقت انہی کی شخصیت حق سے زیادہ قریب کا سب سے بڑا مصداق تھی ۔

یہ حدیث شیئر کریں