مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مرتدوں اور فساد برپا کرنے والوں کو قتل کردینے کا بیان ۔ حدیث 694

کس کو آگ میں جلانے کی سزا نہ دو

راوی:

وعن عبد الله بن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن النار لا يعذب بها إلا الله " . رواه البخاري

اور حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آگ کے عذاب میں تو صرف اللہ تعالیٰ مبتلا کرتا ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ کسی انسان کو اس کے کسی جرم کی وجہ سے آگ میں جلانے کی سزا دے ۔" (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں