ہاتھ میں ننگی تلوار رکھنے کی ممانعت
راوی:
وعن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يتعاطى السيف مسلولا . رواه الترمذي وأبو داود
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بے نیام تلوار کو ہاتھ میں رکھنے سے منع کیا ہے ۔" (ترمذی، ابوداؤد )
تشریح :
بے نیام تلوار کو ہاتھ میں رکھنے سے اس خوف کے پیش نظر منع فرمایا گیا ہے کہ مبادا وہ ہاتھ سے چھوٹ کر گر پڑے اور کسی کے جا لگے یا لوگ اس کے ہاتھ میں ننگی تلوار دیکھ کر خوف و دہشت میں پڑ جائیں ۔