مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان ۔ حدیث 675

مجمع اور بازار میں ہتھیاروں کو احتیاط کے ساتھ رکھو

راوی:

وعن أبي موسى قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا مر أحدكم في مسجدنا وفي سوقنا ومعه نبل فليمسك على نصالها أن يصيب أحدا من المسلمين منها بشيء "

اور حضرت ابوموسیٰ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی شخص ہماری مسجد اور ہمارے بازار میں آئے یا وہاں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو اس کو چاہئے کہ ان کو بند کرے (یعنی ان کے پیکانوں پر ہاتھ رکھ لے ) تاکہ اس سے کسی مسلمان کو کوئی ضرر نہ پہنچے ۔" ( بخاری ومسلم)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ مساجد اور بازار ایسے تمام مقامات جہاں مسلمان جمع ہوں وہاں ہتھیاروں کو بہت دیکھ بھال کے ساتھ اپنے پاس رکھنا چاہئے خواہ وہ تیر ہوں یا دوسرے ہتھیار جیسے بندوق ، تلوار نیزہ اور بلم وغیرہ تا کہ ایسا نہ ہو کہ کسی چوک اور غلطی سے کوئی مسلمان کسی کے ہتھیار سے زخمی گھائل ہو جائے ۔

یہ حدیث شیئر کریں