قیامت میں سب سے پہلے خون کے بارے میں پرسش ہوگی
راوی:
وعن عبد الله بن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء "
اور حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا " قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا وہ خون ہے ۔" ( بخاری ومسلم)
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن بندوں کے حقوق میں سے جس کا سب سے پہلے فیصلہ کیا جائے گا وہ انسان کے خون کا مقدمہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے سوال کیا جائے گا وہ نماز ہوگی ۔زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ منہیات میں سے جس چیز کا سب سے پہلے فیصلہ کیا جائے گا وہ خون کا مقدمہ ہوگا اور مامورات میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے سوال کیا جائے گا وہ نماز ہو گئی ۔