مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان ۔ حدیث 615

جائز اور ناجائز نذر

راوی:

عن عمران بن حصين قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " النذر نذران : فمن كان نذر في طاعة فذلك لله فيه الوفاء ومن كان نذر في معصية فذلك للشيطان ولا وفاء فيه ويكفره ما يكفر اليمين " . رواه النسائي

حضرت عمران ابن حصین کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ " نذر دو قسم کی ہے ( ایک تو یہ کہ ) کوئی شخص طاعت ( یعنی حق تعالیٰ کی بندگی ) کی نذر مانے ، یہ نذر خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہے ، اس طرح کی نذر کو پورا کرنا واجب ہے ، اور دوسری یہ کہ کوئی شخص گناہ کی نذر مانے ، یہ نذر شیطان کے لئے ہے ، اس طرح کی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں ہے ، بلکہ ایسی صورت میں وہ کفارہ ادا کیا جائے جو قسم توڑنے کی صورت میں دیا جاتا ہے ۔ " ( نسائی )

یہ حدیث شیئر کریں