مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان ۔ حدیث 607

گناہ کی نذر کو پورا کرنا جائز نہیں

راوی:

عن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا نذر في معصية وكفارته كفارة اليمين " . رواه أبو داود والترمذي والنسائي

حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گناہ کی نذر کو پورا کرنا جائز نہیں ہے اور اس نذر کا کفارہ قسم کے کفارہ جیسا ہے ۔ " ( بو داؤد ، ترمذی ، نسائی )

تشریح :
گناہ کی نذر کے بارے میں تفصیلی بحث پچھلے صفحات میں گذر چکی ہے ، یہ حدیث اس مسئلہ میں حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے مسلک کی دلیل ہے اور حضرت امام شافعی کے مسلک کے برخلاف ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں