مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان ۔ حدیث 575

صاحبین کی مستدل حدیث

راوی:

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " من أعتق شقصا في عبد أعتق كله إن كان له مال فإن لم يكن له مال استسعي البعد غير مشقوق عليه "

اور حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کر تے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص ( مشترک ) غلام کے اپنے حصہ کو آزاد کرے گا تو وہ غلام پورا آزاد ہو جائے گا ( اور یہ آزادی اس آزاد کرنے والے شخص کی طرف سے متصور ہوگی ) اور اگر اس شخص کے پاس ( اتنا ) مال ہو ( کہ وہ اپنے حصہ کے علاوہ باقی حصوں کی قیمت کی ادائیگی کر سکے تو دوسرے شرکاء کو ان کے حصوں کی قیمت دے دے ) اور اگر اس کے پاس اتنا مال نہ ہو تو پھر ہو غلام ( ان باقی حصوں ) کے بقدر محنت مزدوری یا دوسرے شرکاء کی خدمت پر مامور کیا جائے لیکن غلام کو ( کسی ایسے کام اور محنت کی ) مشقت میں مبتلا نہ کیا جائے ( جو اس کی طاقت سے باہر ہو ) ۔ " ( بخاری ومسلم )

یہ حدیث شیئر کریں