مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان ۔ حدیث 537

اللہ کی عطا کی ہوئی دولت کو پہلے اپنے اور اپنے اہل وعیال پر خرچ کرو

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أعطى الله أحدكم خيرا فليبدأ بنفسه وأهل بيته " . رواه مسلم

اور حضرت جابر ابن سمرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کو مال ودولت عطا کرے تو اس کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنی ذات پر اور اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے پھر اس کے بعد حسب مراتب اپنے دیگر متعلقین اور اعزاء اور فقراء ومساکین پر خرچ کرے (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں