مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ سود کا بیان ۔ حدیث 51

ہم جنس چیزوں کا تبادلہ برابر سرابر کرو

راوی:

وعن معمر بن عبد الله قال : كنت أسمع رسول صلى الله عليه و سلم يقول : " الطعام بالطعام مثلا بمثل " . رواه مسلم

اور حضرت معمر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کرتا تھا کہ غذا کے بدلے میں (یعنی غلہ کو ہم جنس غلہ کے بدلے میں ) اگر لیا دیا جائے تو یہ لین دین برابر سرابر ہونا چاہئے ( مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں