مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ لعان کا بیان ۔ حدیث 507

اللہ تعالیٰ غیرت کا تقاضا کیا ہے

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن الله تعالى يغار وإن المؤمن يغار وغيرة الله أن لا يأتي المؤمن ما حرم الله "

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ غیرت مند ہے اور مؤمن بھی غیرت مند ہے (یعنی غیرت دراصل اللہ تعالیٰ کی صفت ہے جو مؤمن میں بھی موجود ہے) اور اللہ تعالیٰ کی غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ مؤمن وہ کام نہ کرے جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ( بخاری و مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں