بلا ضرورت طلاق مانگنے والی عورت کے حق میں وعید
راوی:
عن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة " . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي
حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت اپنے خاوند سے بلا ضرورت طلاق مانگے اس پر جنت کی بو حرام ہوگی یعنی جب میدان حشر میں اللہ کے نیک اور پیارے بندوں کو جنت کی خوشبو پہنچے گی تو یہ عورت اس خوشبو سے محروم رہے گی ( احمد ترمذی ابوداؤد)