فرمانبردار بیوی کو جنت کی بشارت
راوی:
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " المرأة إذا صلت خمسها وصامت شهرها وأحصنت فرجها وأطاعت بعلها فلتدخل من أي أبواب الجنة شاءت " . رواه أبو نعيم في الحلية
حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس عورت نے اپنی پاکی کے دنوں میں پابندی کے ساتھ پانچوں وقت کی نماز پڑھی، رمضان کے ادا اور قضاء روزے رکھے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی یعنی فواحش اور بری باتوں سے اپنے نفس کو محفوظ رکھا اور اپنے خاوند کی ان چیزوں میں فرمانبرداری کی جن میں فرمانبرداری کرنا اس کے لئے ضروری ہے تو اس عورت کے لئے یہ بشارت کہ وہ جس دروازہ سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے، اس روایت کو ابونعیم نے حلیۃ الابراء میں نقل کیا ہے۔