سفر میں ساتھ لے جانے کے لئے کسی بیوی کا انتخاب قرعہ کے ذریعہ کیا جائے
راوی:
وعنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أراد سفرا أقرع بين نسائه فأيهن خرج سهمها خرج بها معه
(2/233)
اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی بیوی کے درمیان قرعہ ڈالتے ان میں سے جس کا نام قرعہ میں نکلتا اسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ سفر میں لے جاتے ( بخاری و مسلم)