مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ خیار کا بیان ۔ حدیث 43

عقد بیع کے بعد فسخ کا اختیار

راوی:

عن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم خير أعرابيا بعد البيع . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن صحيح غريب

حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی کو خرید وفروخت کا معاملہ ہو جانے کے بعد دوسرے فریق کی رضامندی سے اس معاملے کو فسخ کرنے کا اختیار دیدیا تھا ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں