حضرت صفیہ کے ولیمہ کا ذکر
راوی:
وعنه قال : أقام النبي صلى الله عليه و سلم بين خيبر والمدينة ثلاث ليال يبنى عليه بصفية فدعوت المسلمين إلى وليمته وما كان فيها من خبز ولا لحم وما كان فيها إلا أن أمربالأنطاع فبسطت فألقي عليها التمر والأقط والسمن . رواه البخاري
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ کے درمیان تین رات قیام فرمایا اور صفیہ کے ساتھ ان کے نکاح کے بعد شب زفاف گزاری اور میں نے مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ولیمہ میں بلایا ولیمہ میں نہ تو گوشت تھا اور نہ روٹی تھی بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دستر خوان بچھانے کا حکم دیا اور جب دستر خوان بچھا دیا گیا تو اس پر کھجوریں اقط اور گھی رکھ دیا گیا ( بخاری)
تشریح :
اوپر کی حدیث میں حضرت صفیہ کے ولیمہ میں جس حیس کا ذکر کیا گیا ہے اسی کی تفصیل اس حدیث میں بیان کی گئی ہے کہ حیس کے اجزاء کھجور اقط اور گھی تھے