مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نکاح کے اعلان اور نکاح کے خطبہ وشرط کا بیان ۔ حدیث 360

کسی دوسرے کی منسوبہ کو اپنے نکاح کا پیغام نہ دو

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى ينكح أو يترك "

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کئی مرد اپنے نکاح کا پیغام اپنے کسی مسلمان بھائی کے پیغام پر نہ بھیجے تاآنکہ وہ اس سے نکاح کر لے یا اس کو ترک کر دے ( بخاری ومسلم)

تشریح :
کسی شخص کی منسوبہ سے نکاح کا پیغام بھیجنے کی یہ ممانعت اس صورت میں ہے جب کہ ان دونوں کی شادی کا معاملہ تقریبا طے ہو چکا ہے یعنی لڑکی اور لڑکا دونوں راضی ہو گئے ہوں اور مہر متعین ہو چکا ہو، لہذا اس صورت میں اب کسی دوسرے شخص کے لئے جائز نہیں ہوگا کہ وہ اپنے نکاح کا پیغام بھیجے اگر کوئی دوسرا شخص اس ممانعت کے باوجود کسی کی منسوبہ کے پاس نکاح کا پیغام بھیج دے اور اس پہلے شخص کی اجازت کے بغیر نکاح بھی کر لے تو یہ نکاح تو صحیح ہو جائے گا لیکن یہ دوسرا شخص جس نے پہلے شخص کی منسوبہ سے نکاح کیا ہے) گناہگار ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں