برہنگی کی ممانعت
راوی:
وعن المسور بن مخرمة قال حملت حجرا ثقيلا فبينا أنا أمشي سقط عني ثوبي فلم أستطع أخذه فرآني رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال لي : " خذ عليك ثوبك ولا تمشوا عراة " . رواه مسلم
اور حضرت مسور بن مخرمہ کہتے ہیں کہ ایک دن اپنی کسی ضرورت کے تحت میں نے ایک بڑا بھاری پتھر اٹھایا اور اسے لے کر چلا تو راستہ میں میرا کپڑا یعنی تہبند میرے بدن سے گر پڑا جس کی وجہ سے میرا ستر کھل گیا مگر میں بوجھ کی وجہ سے فوری طور پر اپنے کپڑے کو اٹھا نہیں سکا اور اسی دوران رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے برہنگی کی حالت میں دیکھ لیا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فورا اپنا کپڑا اٹھاؤ اور ستر پوشی کرو اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عام حکم دیا کہ ننگے نہ چلا کرو (مسلم)