مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ منسوبہ کو دیکھنے اور جن اعضا کو چھپانا واجب ہے ان کا بیان ۔ حدیث 331

کسی عورت پر اتفاقی نظر پڑجانے کے بعد دوسری نظر ڈالنا جائز نہیں ہے

راوی:

وعن بريدة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لعلي : " يا علي لا تتبع النظرة النظرة فإن لك الأولى وليست لك الآخرة " . رواه أحمد والترمذي وأبو داود والدارمي

اور حضرت بریدہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ علی نظر پڑ جانے کے بعد پھر نظر نہ ڈالو (یعنی اگر کسی عورت پر ناگہاں ظر پڑ جائے تو پھر اس کے بعد دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھو ) کیونکہ تمہارے لئے پہلی نظر تو جائز ہے ( جبکہ اس میں قصد و ارادہ کو قطعًا داخل نہ ہو) مگر دوسری نظر جائز نہیں ہے ( احمد ترمذی ابوداؤد دارمی)

یہ حدیث شیئر کریں