عورت بیگانی نظروں سے چھپنے کی چیز ہے
راوی:
وعنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " المرأة عورة فإذا خرجت استشرفها الشيطان " . رواه الترمذي
اور حضرت ابن مسعود راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے چنانچہ جب کوئی عورت اپنے پردہ سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کو مردوں کی نظر میں اچھا کر کے دکھاتا ہے ( ترمذی)
تشریح :
المرأۃ عورۃ۔ کا لفظی ترجمہ ہے عورت ستر ہے یعنی جس طرح ستر (شرمگاہ) کو عام نظروں سے چھپاتی ہے اسی طرح عورت بھی ایک ایسی چیز ہے جس کو بیگانے مرد کی نظروں سے چھپ کر پردہ میں رہنا چاہئے اور جس طرح سب کے سامنے ستر کو کھولنا ایک برا فعل سمجھا جاتا ہے اسی طرح عورت کا بھی لوگوں کے سامنے آنا برا ہے۔