معاملات میں نرمی کرنے والے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء رحمت
راوی:
عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم :
رحم الله رجلا سمحا إذا باع وإذا اشترى وإذا اقتضى
رواه البخاري
حضرت جابر راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر اپنی رحمت نازل فرمائے جو بیچنے میں خریدنے میں اور تقاضہ کرنے میں نرمی کرتا ہے۔