نکاح کی ایک خصوصیت
راوی:
عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لم تر للمتحابين مثل النكاح " . رواه ابن ماجه
حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے شخص تو نے نکاح کی مانند ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی ہوگی جو دو محبت کرنیوالوں کے درمیان محبت کو زیادہ کرے۔
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ نکاح کے ذریعہ جس طرح خاوند اور بیوی کے درمیان بغیر کسی قراب کے بے پناہ محبت والفت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس طرح کا کوئی تعلق ایسا نہیں ہے جو دو شخصوں کے درمیان جو ایک دوسرے کے لئے بالکل اجنبی ہوں اس درجہ کی محبت والفت پیدا کر دے۔