مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ وصیتوں کا بیان ۔ حدیث 299

جائز وصیت کر جانیوالے کے لئے بشارت

راوی:

عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من مات على وصية مات على سبيل وسنة ومات على تقى وشهادة ومات مغفورا له " . رواه ابن ماجه

حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص وصیت کر کے مرا یعنی جس شخص نے اپنی موت کے وقت اپنے مال کا کچھ حصہ اللہ کی راہ میں مثلا فقراء کو دینے کی وصیت کی) تو وہ راہ مستقیم اور پسندیدہ طریقہ پر اور تقوی وشہادت پر مرا یعنی متقیوں اور شہیدوں میں داخل ہوا اور اس حال میں مرا کہ اس کی مغفرت کی گئی ( ابن ماجہ)

یہ حدیث شیئر کریں