حرام مال کھانے پروعید
راوی:
وعن أبي بكر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " لا يدخل الجنة جسد غذي بالحرام " . رواه البيهقي في شعب الإيمان
حضرت ابوبکر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس بدن نے حرام مال سے پرورش پائی ہو گی وہ شروع ہی میں نجات یافتہ لوگوں کے ساتھ اور جزا بھگتے بغیر جنت میں داخل نہ ہوگا۔