مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ فرائض کا بیان ۔ حدیث 261

ذوی الفروض کی تفصیل

راوی:

ذوی الفروض بارے ہیں (1 ) باپ ( ٢) دادا خواہ اوپر کے درجہ کے ہوں جیسے پڑ دادا اور سکڑ دادا وغیرہ (٣) اخیافی بھائی ( اخیافی ان بھائیوں کو کہتے ہیں جن کے باپ الگ الگ ہوں اور ماں ایک ہو ( ٤) بیوی ( ٥) خاوند ( ٦) ماں (٧) جدہ (یعنی دادی یا نانی خواہ اوپر کے درجہ کی ہو جیسے پڑ دادی اور سکڑ دادی یا پڑنانی اور سکڑنانی (٨) بیٹی (٩) پوتی (١٠) حقیقی بہن (١١) سوتیلی بہن اور (١٢) اخیافی بہن۔

یہ حدیث شیئر کریں