فرائض کا بیان
راوی:
فرائض جمع ہے فریضۃ کی جو فرض سے مشتق ہے فرائض میراث کے ان حصوں کو کہتے ہیں جو قرآن وحدیث میں متعین ومقرر ہیں۔ گویا اس باب میں یہ بیان کیا جائے گا کہ جو شخص مر جائے اس کے کون کون عزیز و اقا رب اس کے وارث ہوں گے اور اس کا چھوڑا ہوا مال واسباب ان ورثاء میں کس طرح تقسیم ہو گا ۔ یہ باب چونکہ ایک بڑے اہم موضوع سے متعلق ہے اس لئے مناسب ہے کہ ابتدائی طور پر چند اصولی باتیں اور کچھ ضروری مسائل یکجائی انداز میں نقل کر دئیے جائیں۔