حنفیہ کے ہاں زمین حل اور زمین حرم کا لقطہ برابر ہے
راوی:
وعن عبد الرحمن بن عثمان التيمي أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن لقطة الحاج . رواه مسلم
اور حضرت عبدالرحمن بن عثمان تیمی کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کی گری پڑی چیز اٹھانے سے منع کیا ہے ( مسلم)
تشریح :
گویا حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ حرم مکہ کی حدود میں پائے جانے والے لقطہ کا تشہیر واعلان کے بعد بھی مالک ہونا جائز نہیں ہے بلکہ اٹھانے والے کے لئے واجب ہے کہ وہ اسے اپنے پاس اس وقت تک جوں کا توں رہنے دے جب تک کہ اس کا مالک لینے نہ آئے خواہ کتنی ہی مدت گزر جائے چنانچہ امام شافعی کا یہی مسلک ہے لیکن حنفیہ کے مسلک میں زمین حل اور زمین حرم کا لقطہ برابر ہے چنانچہ اس کا بیان " باب حرم " مکہ میں گزر چکا ہے