مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ عطایا کا بیان ۔ حدیث 226

عمری جائز ہے

راوی:

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " العمرى جائزة "

اور حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمری جائز ہے (بخاری ومسلم)

تشریح :
آپ کا لین دین معاشرہ انسانی کے باہمی ربط وتعلق کے استحکام کا ذریعہ ہے آپس کے تعلقات ایک دوسرے سے محبت اور باہمی ارتباط کی خوشگواری وپائیداری آپس کے ہدایا وتحائف پر بھی منحصر ہوتی ہے کیونکہ اس ذریعہ فطرت انسانی ایک خاص قسم کی محبت ومسرت اور جذبہ ممنونیت سے سرشار ہوتی ہے ۔ یہ آپس کا لین دین کئی طریقوں سے ہوتا ہے ہدیہ وتحفہ اور ہبہ کے ساتھ ساتھ ایک صورت عمری بھی ہے جو بظاہر ہبہ کی ایک شاخ ہے چنانچہ حدیث بالا اسی کے جواز کو ظاہر کر رہی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں