مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 21

مغنیہ کی کمائی کھانے کی ممانعت

راوی:

وعن أبي هريرة قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن ثمن الكلب وكسب الزمارة . رواه في شرح السنة

حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور گانے والیوں کی کمائی کھانے سے منع فرمایا ہے (شرح السنۃ)

تشریح :
بعض علماء کا قول یہ ہے کہ زمارۃ سے مراد مغنیہ یعنی گانے والی عورت کی بجائے وہ خوب صورت عورت ہے جو بدکاری کراتی ہے اسی طرح بعض حضرات کا کہنا یہ ہے کہ لفظ زمارۃ مشتق ہے زمر سے جس کے معنی ہیں چشم و ابرو کے ذریعہ اشارہ کرنا اور بدکار عورتیں چونکہ مردوں کو اپنے چشم وابرو کے اشاروں سے فریفتہ کرکے انہیں اپنے چنگل میں پھنساتی ہیں اس لئے ارشاد گرامی میں بدکارعورت کو زمارۃ سے تعبیر کیا گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں