مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مساقات اور مزارعات کا بیان ۔ حدیث 193

مخابرت کی ممانعت

راوی:

وعنه قال : كنا نخبر ولا نرى بذلك بأسا حتى زعم رافع ابن خديج أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عنها فتركناها من أجل ذلك . رواه مسلم

اور حضرت عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ ہم لوگ مخابرت کیا کرتے تھے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ جب حضرت رافع ابن خدیج نے یہ بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے تو ہم نے اس وجہ سے اسے ترک کر دیا (مسلم)

تشریح :
مخابرت اس مزارعت کو کہتے ہیں کہ جس کا ذکر اوپر کی حدیث میں ہوا حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک چونکہ مزارعت ممنوع ہے اس لئے یہ حدیث ان کی دلیل ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں