شفعہ کا تعلق ہر غیرمنقولہ جائیداد سے ہے
راوی:
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " الشريك شفيع والشفعة في كل شيء " . رواه الترمذي قال :
اور حضرت ابن عباس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جو فروخت کی جانیوالی جائیداد میں شریک ہو شفعہ کا حق رکھتا ہے اور شفعہ کا تعلق ہر اس چیز سے ہے جو غیرمنقولہ جائیداد ہو جیسے زمین اور باغ وغیرہ ) اس روایت کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حضرت ابن ابی ملیکہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بطریق ارسال نقل کیا ہے اور وہی زیادہ صحیح ہے۔