مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ شفعہ کا بیان۔ ۔ حدیث 184

ہمسائیگی کا حق

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يمنع جار جاره أن يغرز خشبة في جداره "

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی ہمسایہ اپنے دوسرے ہمسایہ کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے منع نہ کرے ( بخاری ومسلم)

تشریح :
منع نہ کرنے کا یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ لکڑی گاڑنے کی وجہ سے کوئی نقصان وضرر نہ پہنچتا ہو حضرت امام احمد اور محدثین کے نزدیک مذکورہ بالا حکم وجوب کے طور پر ہے جب کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ حضرت امام مالک اور حضرت امام شافعی فرماتے ہیں کہ یہ حکم استحباب کے طور پر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں