ہمسایہ کو حق شفعہ حاصل ہونیکی دلیل
راوی:
وعن أبي رافع قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " الجار أحق بسقبه " . رواه البخاري
اور حضرت ابورافع کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہمسایہ اپنے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ حقدار ہے (بخاری)
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ ہمسایہ شفعہ کا زیادہ حق دار ہے اور یہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ شفعہ کا حق صرف اسی ہمسایہ کو ہوتا ہے کہ جو نزدیک اور متصل ہو ۔ یہ حدیث بڑی وضاحت کے ساتھ حنفیہ کے اس مسلک کی دلیل ہے کہ حق شفعہ صرف شریک ہی کو حاصل نہیں ہوتا بلکہ ہمسایہ کو بھی حاصل ہوتا ہے۔