مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ شرکت اور وکالت کا بیان ۔ حدیث 158

فسخ شرکت کی صورت میں تقسیم کی ترتیب

راوی:

جب شراکت ختم ہو جائے اور فریقین کے درمیان سرمایہ واموال کی تقسیم ہونے لگے تو ان امور کی ترتیب اور ان کا لحاظ ضروری ہے۔
-1 جو مطالبات شراکت کے ذمہ ہوں ان کی ادائیگی یا جو معاہدات کئے گئے ہوں ان کی تکمیل کا انتظام پیش نظر رہے
-2 جملہ حقوق معتبرہ اور اموال قیمتی کی قیمت متعین کر دی جائے اور درصورت اختلاف ونزاع قرعہ سے فیصلہ کرنا شرعا جائز ہے۔
-3 فریق خارج کو کوئی حق آئندہ نہ دلایا جائے گا گو ذمہ داری کے بار سے وہ سبکدوش نہیں ہے۔
-4 شراکت کے جو مطالبات دوسروں کے ذمہ ہوں ان میں حسب دستور وکالت رہے گی وصول ہونے پر بقدر حصہ تقسیم کرنا چاہئے۔

یہ حدیث شیئر کریں