مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ فئی تقسیم کر نے سے متعلق ۔ حدیث 1152

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مال فئی کی تقسیم

راوی:

4059 – [ 5 ] ( لم تتمدراسته )
وعن عائشة : أن النبي صلى الله عليه و سلم أتي بطبية فيها خرز فقسمها للحرة والأمة قالت عائشة : كان أبي يقسم للحر والعبد . رواه أبو داود

" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ ( ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلا آیا جس میں نگینے بھرے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان نگینوں کو بیبیوں ( یعنی آزاد عورتوں ) اور باندیوں کو بانٹ دیا ۔ " حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ " میرے والد یعنی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کے پاس نگینے آتے تو وہ ان نگینوں کو ) آزاد اور غلام مردوں کو ( بھی ) بانٹتے ۔ " ( ابوداؤد)

تشریح :
اگرچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نگینوں کی تقسیم کو صرف عورتوں تک محدود رکھتے تھے لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عمل سے معلوم ہوا کہ نگینوں کی تقسیم صرف عورتوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتی تھی بلکہ مردوں کو بھی بانٹا کر تے تھے ۔

یہ حدیث شیئر کریں