آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مال فئی کی تقسیم
راوی:
عن عوف بن مالك : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان إذا أتاه الفيء قسمه في يومه فأعطى الآهل حظين وأعطى الأعزب حظا فدعيت فأعطاني حظين وكان لي أهل ثم دعي بعدي عمار بن ياسر فأعطي حظا واحدا . رواه أبو داود
(2/423)
" حضرت عوف ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مال فئی آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اسی دن (ضرورتمندوں کے درمیان ) تقسیم فرمادیتے تھے، جو بیوی والا ہوتا اس کو تو دو حصے دیتے اور مجرد کو ایک حصہ عطا فرماتے، چنانچہ (ایک مرتبہ ) مجھ کو بھی بلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو حصے عطا فرمائے کیونکہ میری بیوی تھی اور پھر میرے بعد عمار بن یاسر کو بلا یا گیا ( جن کی بیوی نہیں تھی ) ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حصہ دیا ۔ " ( ابوداؤد)