جزیرۃ العرب سے یہودو نصاریٰ کی جلا وطنی
راوی:
وعن جابر بن عبد الله قال : أخبرني عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع فيها إلا مسلما " . رواه مسلم وفي رواية : " لئن عشت إن شاء الله لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب "
(2/421)
الفصل الثاني
ليس فيه إلا حديث ابن عباس " لا تكون قبلتان " وقد مر في باب الجزية
" اور حضرت جابر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ " میں یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے ضرور باہر نکال دوں گا یہاں تک کہ مسلمانوں کے سوا ( جزیرہ عرب میں ) کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔ " ( مسلم )
اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ " اگر میری زندگی رہی تو میں انشاء اللہ یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے ضرور باہر نکال دوں گا۔ "
الفصل الثانی
لیس فیہ الا حدیث ابن عباس لایکون قبلتان وقد مرفی باب الجزیۃ
( مصابیح کی ) دوسری فصل میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی صرف یہ ایک حدیث لایکون قبلتان الخ تھی اور وہ جزیہ کے بیان میں نقل کی جا چکی ہے