مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ یہودیوں کو جزیرۃ العرب سے نکال دینے کا بیان ۔ حدیث 1141

یہودیوں کو جزیرۃ العرب سے نکال دینے کا بیان

راوی:

" جزیرۃ " اصل میں زمین و خشکی کے اس قطعہ کو کہتے ہیں جس کو چاروں طرف سے پانی نے گھیر رکھا ہو اور " جزیرۃ العرب " اس علا قے کو کہتے ہیں جس کو بحر ہند ، بحر شام اور دجلہ و فرات نے گھیر رکھا ہے، یا دوسرے لفظوں میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ " جزیرۃ العرب " کا اطلاق عرب دنیا کے اس خطہ ارض پر ہوتا ہے جو لمبائی میں عدن سے شام کی سرحد تک اور چوڑائی میں جدہ سے ریف عراق تک پر مشتمل ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں