جزیہ کا بیان
راوی:
جزیہ کس کو کہتے ہیں ؟ :
" جزیہ " اسلامی قانون کی ایک خاص اصطلاح ہے جس کا اطلاق اس خاص محصول (ٹیکس ) پر ہوتا ہے جو اسلامی مملکت میں بسنے والے غیر مسلم افراد (ذمّیوں) سے طے شدہ مرضی کے مطابق لیا جاتا ہے ۔ " جزیہ " اصل میں " جزاء " سے نکلا ہے جس کے لغوی معنی " بدلہ کے ہیں ! اس خاص محصول (ٹیکس ) کو جزیہ اس لئے کہا جاتا ہے وہ گویا اسلامی ریاست میں ترک اسلام اور کفر پر قائم رہنے کا ایک بدلہ اور عوض ہے جو ان کے مال، جائداد، عزّت و آبرو کی حفاظت کے لئے وصول کیا جاتا ہے ۔